Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ورلڈکپ 2015: بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے بڑے راز سے پردہ اُٹھادیا

شائع 17 اپريل 2020 01:54pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میدانوں میں کھیلا جانے والا 2015 کا پورا ورلڈکپ انہوں نے فریکچر گھٹنے کے ساتھ کھیلا تھا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شامی نے انکشاف کیا ہے کہ میگا ایونٹ کے دوران وہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے اورحالت اتنی بُری تھی کہ میچز کے بعد اُن سے چلا تک نہیں جاتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 5 سال قبل کینگروز اور کیویز کے دیس میں کھیلے جانے والے اس میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں ہی اُن کا گھٹنا فریکچر ہوگیا تھا اور اُن کی تھائیز اور گھٹنے کا ایک ہی سائز ہوگیا تھا۔

بھارتی فاسٹ بولر کے مطابق ڈاکٹر روزانہ اس سے پانی نکالتے تھے اور وہ میچ کھیلنے کیلئے درد کش ادویات کا سہارا لے کر میدان میں اترتے تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈکپ 2015 کے سیمی فائنل میں 95 رنز سے میزبان آسٹریلیا سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی، ایونٹ میں شامی نے 7 میچز کھیل کر 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔